ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / سرینا-شاراپووا کی غیر موجودگی میں ومبلڈن کو ملے گا نیا چمپئن

سرینا-شاراپووا کی غیر موجودگی میں ومبلڈن کو ملے گا نیا چمپئن

Sun, 02 Jul 2017 18:34:04  SO Admin   S.O. News Service

لندن،2جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سرینا ولیمز بچے کی پیدائش کی تیاریوں میں مصروف ہیں تو ماریا شاراپوااپنی چوٹ کی وجہ سے 3جولائی سے شروع ہو رہے ومبلڈن میں نہیں کھیل پائیں گی۔اس کی وجہ سے تمام کھلاڑیوں کے پاس اس گرینڈ سلیم میں ٹرافی پکڑ نے کا برابرا کا موقع ملے گا۔2015اور 2016میں خطاب جیتنے والی سرینا ستمبر میں ماں بنیں گی اور انہیں کورٹ سے دور رہنے سے اعلی سطح پر ایک خلا آ گیا۔ادھر امید تھی کہ ڈوپنگ پابندی سے واپسی کے بعد روسی سٹار شاراپووا اس کو بھرنے میں کامیاب رہیں گی لیکن پٹھوں میں چوٹ کی وجہ سے انہیں محض تین ٹورنامنٹ کھیلنے کے بعد ومبلڈن کوالیفائنگ ٹورنامنٹ سے باہر ہونا پڑا۔سرینا 23گرینڈ سلیم خطاب اپنے نام کر چکی ہیں۔ان کی اور شاراپووا کی غیر موجودگی میں اسٹار کھلاڑیوں کی کمی نظر آتی ہے۔ایسے میں سال کے اس تیسرے گرینڈ سلیم میں کسی بھی کھلاڑی کو مضبوط دعویدار نہیں کہا جا سکتا۔اس سے دوسرے کھلاڑیوں کو سرخیوں میں آنے کا موقع ملا، جیسے لیٹویا کی جیلینا اوسٹاپیکو نے فرانسیسی اوپن میں سب کو چونکاتے ہوئے خطاب جیتا تھا۔
دنیا کی نمبر ایک کھلاڑی ایجلک کربر نے کہا کہ یقینی طور پر، اگر سرینا نہیں کھیل رہی ہیں، تو یہ تھوڑا سا مختلف ہی ہوگا،سب کچھ ممکن ہے، خاص طور ان دو ہفتوں میں،اب کافی اچھی کھلاڑی آ رہی ہیں، وہ بڑے ٹورنامنٹ جیت سکتی ہیں۔بیس سالہ اوسٹاپیکو رولا غیراں کے فائنل میں سمونا ہالیپ کو شکست دے کر ٹائٹل جیتا،جس سے وہ درجہ بندی میں 47ویں مقام سے اچھل کر 13ویں مقام پر پہنچ گئیں۔


Share: